اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ متعدد علاقوں سے بجلی کی طویل بندش کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے باعث بجلی کی طلب نسبتاً کم رہتی ہے، تاہم شام اور رات کے وقت سولر سسٹمز بند ہونے کے بعد بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں لیسکو کی بجلی کی طلب تقریباً 4 ہزار سے 4 ہزار 100 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ اس دوران اوسط شارٹ فال 600 سے 700 میگاواٹ تک رہتا ہے۔

طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث شہری علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی جبری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے باعث بھی مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ صارفین نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے