اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لیسکو میں اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی مد میں صارفین کو اووربلنگ کرنے کا انکشاف

08 Oct 2026
08 Oct 2026

(ویب ڈیسک) لیسکو میں اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین کو اووربلنگ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمارٹ میٹرز کی کمیونیکیشن بلاک کر کے صارفین کو اضافی یونٹس چارج کیے گئے، جبکہ بعض میٹرز کو میوٹ کر کے بھی یونٹس شامل کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز کی کمیونیکیشن بند ہونے کے بعد لیسکو نے بعد ازاں ایڈجسٹمنٹ فیڈ کر دیں، تاہم صارفین کے بلوں میں درج میٹر ریڈنگ اور تصاویر میں واضح تضاد سامنے آنے لگا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں لائن لاسز کے غیر مستحکم اہداف کے باعث اووربلنگ کی شکایات بڑھ رہی ہیں، جس سے صارفین کو بھاری بھرکم بجلی کے بل ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اووربلنگ کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ کو طلب کیا تھا، جہاں کمیٹی کے اجلاس میں انہیں اووربلنگ سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں لائن لاسز کی شرح تقریباً 15 فیصد تک پہنچ گئی تھی, تاہم ایف آئی اے کی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر اووربلنگ اور لائن لاسز کم ظاہر کرنے کے لیے اضافی یونٹس چارج کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے