اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں تجارتی خسارے میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر میں تجارتی خسارہ مزید 8 فیصد بڑھا۔

ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر میں برآمدات 16 فیصد جبکہ درآمدات 11 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران برآمدات 2.93 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 6.49 ارب ڈالر رہیں۔ اگست 2026 کی نسبت ستمبر میں برآمدات میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات اور درآمدات کے لیے فی ڈالر کی ویلیو تقریباً 278 روپے مقرر ہوئی ہے۔

جولائی سے اگست کے دو ماہ کے دوران خدمات کی فراہمی کے لیے برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خدمات کی درآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے