اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

گرین سرٹیفکیٹ کے اجراء میں ایل ڈی اے کو مشکلات، 30 ہزار فائلوں کی سفٹنگ نہ ہو سکی

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے زیر انتظام ہاؤسنگ سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو انتقال اور قبضے کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے پاس ہاؤسنگ سکیموں کی مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار فائلیں موجود ہیں، جن میں سے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کی جا سکی ہے، جبکہ تقریباً 30 ہزار فائلوں کی سفٹنگ تاحال باقی ہے۔

اپریل 2025 میں ایل ڈی اے نے ریکارڈ سفٹنگ کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس وقت سفٹنگ شدہ فائلوں کی تعداد تقریباً 85 ہزار تھی اور باقی ریکارڈ کی سفٹنگ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود سفٹنگ شدہ فائلوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک ہی پہنچ سکی۔

مسنگ فائلوں اور انوینٹری سے باہر فائلوں کی سفٹنگ کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے تھرڈ پارٹی سے ہیومن ریسورس اور ضروری سامان کے حصول کے لیے اظہارِ دلچسپی بھی طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایل آر اے کی جانب سے پلس سسٹم کے ذریعے ریکارڈ سفٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم یہ عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی پہلے ہی ریکارڈ سفٹنگ کا کام پی ایل آر اے سے کرانے کی باقاعدہ منظوری دے چکی ہے۔

مسنگ فائلوں کے باعث 30 ہزار سے زائد پلاٹوں پر انتقال اور قبضے کی کارروائی بھی رکی ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ماضی میں متعدد ڈیڈ لائنز مقرر کی گئیں، تاہم تاخیر کے باعث مکمل ڈیجیٹلائزیشن تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سفٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے اور یکم جولائی تک ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے