اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(ویب ڈیسک) عالمی فضائی درجہ بندی میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 179 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 211، پیراگون سٹی میں 197 اور اقبال ٹاؤن میں 190 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 171، چمن پارک میں 165، برکی روڈ پر 162 جبکہ بیدیاں روڈ پر اے کیو آئی 160 ریکارڈ ہوا۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آج ہواؤں کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم میں حبس اور گرمی کا احساس نسبتاً کم رہے گا، جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے