(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، آئی جی پنجاب نے مسائل کے فوری حل اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
سب انسپکٹر آصف ندیم کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ غازی کانسٹیبل محمد شاہد کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔
سب انسپکٹر سرفراز نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔ سینٹری ورکر رفاقت مسیح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔
سب انسپکٹر جاوید اقبال کی پروموشن سے متعلق درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
