13 Sep 2026
(لاہور نیوز) سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی، ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ داتا دربار سے صدیوں سے محبت، امن اور انسانیت کا پیغام وابستہ ہے، داتا دربار کے تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے غلام گردش میں نفیس کیلی گرافک ماربل کی تنصیب کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری اوقاف نے ہدایت کی کہ داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت، حفاظت اور آسان آمدورفت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے جاری منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
