اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

’’ایک پودا پاکستان کے نام‘‘، جشنِ آزادی پر منفرد شجرکاری مہم کا اعلان

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے جشنِ آزادی کے موقع پر ’’آزادی کا پیغام، لا الٰہ الا اللہ کا نظام‘‘ کے عنوان سے 11 سے 14 اگست تک ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہم کے دوران مختلف تقریبات، شجرکاری مہم اور آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں جشنِ آزادی کی تقریبات اور مہم کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کی 200 اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر آزادی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے پہلے روز 11 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جبکہ 12 اگست کو ’’ایک پودا پاکستان کے نام‘‘ کے عنوان سے شجرکاری مہم کا انعقاد ہوگا۔

13 اگست کی رات لبرٹی چوک سے مشعل بردار آزادی کارواں نکالا جائے گا، جبکہ 14 اگست کو خواتین اور بچوں کی خصوصی آزادی ریلی منعقد کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریے، عزم اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے