اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی، مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت

08 Aug 2026
08 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاک فوج کے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور افواجِ پاکستان نے نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کی 68ویں برسی پر وطن کے دفاع کے لیے ان کی غیر معمولی شجاعت، فرض سے غیر متزلزل وابستگی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف ایک جرات مندانہ کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ناقابلِ شکست حوصلے کے ساتھ لڑتے رہے، یہاں تک کہ اپنے مشن کی کامیاب تکمیل یقینی بنا دی۔

ان کی بے مثال شجاعت اور وطن کے لیے عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا، جو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز اور بے مثال بہادری کی اعلیٰ ترین علامت ہے۔

اس پُروقار موقع پر قوم اور افواجِ پاکستان نے میجر طفیل محمد شہید سمیت ان تمام عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

افواجِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی بہادری، حب الوطنی اور قربانیوں کی روشن روایت آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی اور وطن کے دفاع پر مامور ہر فرد کو عزم، حوصلے اور فرض شناسی کا درس دیتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے