اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 425.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

31 Jul 2026
31 Jul 2026

(لاہور نیوز) قائداعظم محمد علی جناح کی بہن مادر ملت فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، تحریک آزادی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے وہ مادر ملت کہلائیں۔

فاطمہ جناح جرات، عزم اور کردار کی ایک ایسی مثال تھیں جنہوں نے برصغیر کی تاریخ کا دھارا بدل دیا، تحریکِ پاکستان میں قائد اعظم کی سب سے مضبوط ڈھال اور قوم کی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ثابت کیا کہ اگر عزم سچا ہو تو کوئی رکاوٹ راستے کی دیوار نہیں بن سکتی۔

31 جولائی 1893ء کو اس وقت کے بمبئی بازار میں آنکھ کھولنے والی فاطمہ جناح نے 1919ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کر کے نا صرف خود کو منوایا، بلکہ 1929 میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر برصغیر کی تمام مسلمان خواتین کے لیے مشعلِ راہ بن گئیں۔

انہوں نے دن رات ایک کر کے مسلمان خواتین کو بیدار کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد ویمنز ریلیف کمیٹی کی بنیاد رکھ کر ملک کی تعمیرِ نو میں لازوال کردار ادا کیا۔

60 کی دہائی میں بھی وہ حق اور جمہوریت کی آواز بن کر سیاست کے افق پر ڈٹی رہیں، مادرِ ملت فاطمہ جناح کا جذبہ اور قربانیاں آج کے پاکستان کے لیے بھی روشن مثال ہیں، قوم اپنی اس عظیم قائد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے