اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پانی بچانے کا بڑا منصوبہ، پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

29 Jul 2026
29 Jul 2026

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور زرعی شعبے میں اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔" انہوں نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے آن گراؤنڈ واٹر باڈیز کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے آئندہ تین برسوں کے دوران 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی، جس سے زرعی شعبے اور زیرِ زمین پانی کی بحالی میں مدد ملے گی۔

وزیرِاعلیٰ نے زیرِ زمین پانی کی مؤثر مینجمنٹ کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ہیومن ریسورس (HR) سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے محکمہ زراعت، آبپاشی، ہاؤسنگ اور لوکل گورنمنٹ کو پانی کی بچت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جاری مالی سال کے دوران کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار نئے لیزر لینڈ لیولرز فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران صوبے میں کھاد کی مجموعی صورتحال اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ اٹک، تلہ گنگ، گوجر خان اور راولپنڈی میں نئے تعمیر شدہ منی ڈیمز کے تصویری شواہد بھی پیش کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے