29 Jul 2026
(لاہور نیوز) باغبان پورہ پولیس سٹیشن کے قریب واقع ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 25 سالہ جہانگیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی چھت لکڑی کی کڑیوں، بالوں اور دیگر روایتی تعمیراتی سامان پر مشتمل تھی۔ واقعہ کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
