اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا

11 Jul 2026
11 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور موجود ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، البتہ حبس بھی محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 13 جولائی تک موجود رہے گا۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واسا کی ہدایت پر لاہور شہر میں آپریشنل سٹاف نکاسِ آب کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے