اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جوڑ میلہ کی تقریبات: بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہیدی دن گورو ارجن دیو جی (جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

یاتریوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے لیے لنگر، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے۔

واہگہ بارڈر آمد کے بعد یاتریوں کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

شہیدی دن گورو ارجن دیو جی کی مرکزی تقریب 16 جون کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں بڑی تعداد میں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے