اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عیدالاضحیٰ: موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ ماضی میں بھی ایسی گاڑیوں کے سبب موٹرویز پر کئی خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس اور خیبرپختونخوا پولیس کو داخلی مقامات پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ٹریفک قوانین اور لوڈنگ معیار کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے