اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ گلیشیئرز پگھلنے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جس کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

اُدھر گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل سکتے ہیں، جس سے جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شیرانی، مستونگ، بارکھان، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے