اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کی 120 ایکڑ اراضی ضلع انتظامیہ کو منتقل کرنے کی منظوری

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 200 ایکڑ میں سے 120 ایکڑ اراضی ضلع انتظامیہ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ زمین پہلے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس یونیورسٹی کے لیے مختص تھی، تاہم اب اسے شہر سے سرکاری دفاتر کی منتقلی کے منصوبے کے تحت استعمال کیا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اراضی میں کمی سے کیمپس محدود ہو جائے گا، جبکہ ادارے میں اس وقت 10 ہزار سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں اور 53 ڈگری پروگرامز جاری ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن میں داخلوں کو دوگنا کرنے کا منصوبہ بھی اس فیصلے سے متاثر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب حکومتی مؤقف ہے کہ شہر کے بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے اور سرکاری دفاتر کو بہتر انداز میں منتقل کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین کی منتقلی کا حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، تاہم اس پر تعلیمی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے