اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہورمیں بسنت تہوار پر کتنے اخراجات آئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) لاہورمیں بسنت تہوار کے اخراجات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔

فروری میں ہونے والے تین روزہ بسنت تہوار پر 20 کروڑ روپے کے اخراجات آئے،محکمہ خزانہ نے بسنت اخراجات پرسپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لیے مجموعی طور پر 26 کروڑ روپے مانگے تھے،محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارشات پر حکومت نے صرف 20 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے۔

دستاویزات کے مطابق بسنت کےتین دنوں میں 600 ڈرائیورز کے کھانے پر 12 لاکھ کے اخراجات ہوئے،بسز کے پیٹرول پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے،انتظامی سطح پر تقریبات پر اخراجات کا تخمینہ 10 کروڑ لگایا گیا،بسوں کی برانڈنگ پر بھی 10 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے 6 کروڑ کم کر کے 20 کروڑ کی منظوری دی۔

دستاویزات کے مطابق سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، برانڈنگ اور دیگر انتظامات پر اخراجات کیے گئے، لاہور انتظامیہ کی بھیجی گئی تفصیلات پر اخراجات اور فنڈز کی منظوری دی گئی

اورمحکمہ خزانہ نے اخراجات کو قواعد کے تحت ریگولرائز کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے