اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

مون سون سیزن سے قبل دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے سروے کا فیصلہ

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مون سون سیزن سے قبل دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے سروےکا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کرتے ہوئے مشترکہ سروے کی منظوری دے دی ہے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے چاروں صوبوں کےمحکمہ آبپاشی کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے، ہدایت کی گئی ہےکہ تمام صوبے حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کریں اور اس دوران بندوں میں موجود نقائص کی نشاندہی کرکے فوری اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں۔

فیڈرل فلڈ کمیشن نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ سروے کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو ارسال کی جائے تاکہ بروقت فنڈزکی فراہمی اور مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تفصیلات اور رپورٹ پندرہ مئی تک جمع کرانا لازمی ہے تاکہ مون سون سےقبل حفاظتی اقدامات کوحتمی شکل دی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے