13 Apr 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 259 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 334 زخمی ہوئے، جن میں سے 124 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 210 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
