13 Apr 2026
(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت استغاثہ کے مزید گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، استغاثہ کے مزید ایک گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے، عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے وکلاء صفائی کو بھی اگلی سماعت میں جرح کی ہدایت کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کسی کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔
