(لاہورنیوز) عالمی ادارے فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار ہے جب کہ ملکی معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے۔
فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی تسلی بخش رہی، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھنے سےآؤٹ لک مستحکم رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر رہی، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔
فچ ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے خطرات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی آئندہ مالی سال بڑھ کر 7.9 فیصد تک جانے کی توقع ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی جی ڈی پی آئندہ مالی سال 3.1 فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی ہے۔
علاوہ ازیں فچ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ کر 12.8ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد رہ جانے کی توقع ہے۔
