13 Apr 2026
(لاہورنیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے کی کمی سے 7 ہزار 934 روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4730 ڈالر پرآ گیا۔
