12 Apr 2026
(لاہور نیوز) ستوکتلہ میں افسوسناک واقعہ ، بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد ملزمان عثمان اور محسن نے کمسن عبد الرحمان پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیج میں یہ منظر سامنے آیا کہ ملزمان نے بچے کو گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تشدد سے عبد الرحمان کے چہرے اور جسم پر زخم آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
