اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی نفری اور سنائپرز تعینات

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق حساس گرجا گھروں پر اضافی پولیس نفری کے ساتھ سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو گرجا گھروں کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

پنجاب پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور دیگر حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے تعینات افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے ارکان سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے