اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائیویٹ سکولوں میں کارپولنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں میں کار پولنگ کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں فیول بحران کے پیش نظر مشترکہ سفری نظام اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق والدین کے تعاون سے کار پولنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ طلبہ ایک ساتھ سفر کر سکیں۔ اس اقدام سے ایندھن کی بچت، ٹریفک میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کی بھی ہدایت دی ہے، جبکہ ڈی ای اے لاہور نے تمام اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ قدم نہ صرف فیول کے بحران سے نمٹنے میں مددگار ہوگا بلکہ بچوں کے لیے بھی سفر کو زیادہ محفوظ اور منظم بنائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے