شہرکی خبریں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی
06 Apr 2026
06 Apr 2026
(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔
پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت بہت سبسڈی دے رہی ہے، وقت تبدیل کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے، تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مزید مشاورت کی جائے، مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔
