اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: لفٹ کے بہانے ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار، نقدی و اسلحہ برآمد

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی سٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائیاں، کاہنہ کے علاقے میں لفٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گروہ کو کاہنہ کاچھا پل کے قریب سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان ڈیفنس روڈ اور گردونواح میں شہریوں کو لفٹ لینے کے بہانے روکتے تھے اور موقع ملنے پر گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تین روز قبل کاچھا روڈ پر بھی ایک شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ (پستول) برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے