اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے ہر ملک و قوم کواپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی: مریم نواز

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لئے ہر ملک و قوم کو اپنے ضمیر کی آواز سننا ہوگی۔

مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، یہ دن ہمیں بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، 2026 کے لئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے