اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پنجاب اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں انسداد منشیات اور منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے پروگرام پر گفتگو بھی کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت کا منشیات فروشوں کے حوالے سے موقف بہت کلیئر ہے، پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے تاہم پنجاب میں اب منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیے مہم چلائی گئی ہے، نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا حکومت پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے، اس حوالے سے سماجی تنظیم ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا رول بھی قابل تعریف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب حکومت منشیات کے مستقل تدارک اور آگاہی کے لیے ڈرگ ایڈوائزری حب کا بھرپور ساتھ دے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے