اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کفایت شعاری مہم: اساتذہ کے کنوئنس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) کفایت شعاری مہم کے تحت اساتذہ کے کنوئنس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے کہ جس دن اساتذہ سکول نہیں آئیں گے، اس دن کا کنوئنس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبہ بھر میں تین لاکھ سے زائد اساتذہ کو متاثر کرے گا، مزید برآں، جمعے کے روز دی جانے والی چھٹی کے دن کا کنوئنس الاؤنس بھی نہیں دیا جائے گا، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے کنوئنس الاؤنس کی ادائیگی بھی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ حلقوں  نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں الاؤنس میں کٹوتی سے مالی دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے اور حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے ضروری ہے، تاہم اس فیصلے پر اساتذہ تنظیموں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے