اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیٹرول میں اضافہ کے بعد درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرول کی قیمت 458 روپے فی لٹر ہونے کے بعد درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

 

ایک ہی دن میں کاغذ کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کر دیا گیا، گزشتہ روز کاغذ کی قیمت 200 روپے فی کلو تھی، آج کاغذ 225روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

پرنٹنگ 15 فیصد اور بائنڈنگ کے ریٹس میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوگا، پبلشرز کا کہناہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

مہنگائی کے اثرات اول جماعت سے ایف ایس سی تک نصابی کتب پر منتقل ہونے لگے، طلبہ اور والدین پر مزید مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

بک سیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، ذرائع کے مطابق درسی کتب کی (رائلٹی) میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درسی کتب کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے