اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق ایک ماہ میں ملک میں ہرقسم کی ٹرانسپورٹ 12.14 فیصد تک مہنگی ہوگئی، گاڑیوں کی مکینیکل سروسز ماہانہ 1.29 فیصد اور  سالانہ 8.92 فیصد مہنگی ہوگئیں۔

دستاویز میں  بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے ایک ماہ میں پوسٹل سروسز 2.15 فیصد مہنگی ہونے کے بعد پوسٹل سہولیات کے دام میں سالانہ 14.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں ایک ماہ میں تعلیمی اخراجات مزید 1.29 فیصد تک بڑھ گئے،  تعلیمی اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 8.85 فیصد اضافہ ہوا ہے جبک ہ  ایک ماہ کے دوران قیام و طعام کی سہولیات 2.92 فیصد تک مہنگی ہوگئیں، واشنگ سوپ اور ڈیٹرجنٹ کی قیمتوں میں مزید 0.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 مارچ میں شادی ہالز مالکان نے بھی دام 0.61 فیصد تک بڑھا دیے، ایک ماہ کے دوران گھریلو ملازمین نے اپنے دام 0.53 فیصد تک بڑھا دیے،  ایک ماہ کے دوران ملک میں ہر قسم کی صحت سہولیات بھی مہنگی ہوگئی، ادویات کی قیمت میں ماہانہ 0.17 اور سالانہ 6.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں ڈاکٹرز نے کلینک فیسیں 0.93 فیصد تک بڑھا دیں، مارچ میں ڈینٹل سروسز 0.81 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ مزید 0.17 فیصد مہنگے ہوگئے، ایک ماہ میں اسپتال 0.18  اور ایک سال میں 5.07 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق مارچ میں گھریلو سامان کی قیمتوں میں 0.84 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے،  ایک ماہ کے دوران پلاسٹک سامان 0.92 فیصد تک مہنگا ہوگیا جب کہ اسٹیشنری،گاڑیوں کے پرزہ جات،فرنیچر،کارپٹ اور ریسٹورنٹ بھی مہنگے ہوگئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے