پنجاب گورنمنٹ
گورنر سردار سلیم حیدر سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، قانون کی بالادستی بارے تبادلہ خیال
02 Apr 2026
02 Apr 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سےآئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم اور ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی کی ملاقات ہوئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آئی جی پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان، عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین اقدامات کیے گئے، انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
