اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلےمیں اہلکار کے شہید ہونے کا واقعہ، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فہد بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک مرکزی ملزم فہد بلال 7 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کی بیوی رابعہ بلال بھی ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ہے، پولیس کے مطابق میاں بیوی راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان  نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل رزاق ڈوگر شہید ہو گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان مارے گئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے