اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

توانائی کے اڈوں پر حملوں سے دنیا میں معشیت پر منفی اثرات پڑے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے کہ توانائی کے اڈوں پر حملوں سے دنیا میں معشیت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی سبزی منڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص بدمعاشی کرتا ہے تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے کوئی غنڈہ گردی نہیں کرسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ مزدور کے حقوق بری طرح پامال ہوتے ہیں، سوشل سکیورٹی قوانین کے مطابق منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنائیں، یہاں ایسے لوگ ہیں جو بیٹیوں کی شادی کرنے کیلئے جہیز نہیں بنا سکتے تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت آج بیٹوں کی شادی کے اخراجات پنجاب حکومت اٹھا رہی ہے، پاکستان اور آڑھتی کے راستے کو مضبوط کرنا ہے،منڈی کے سسٹم کو بینکنگ کے تھرو کریں آپ کے کام میں بہتری آئے گی۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت منڈیوں سمیت تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر ہیں، ہم مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پنجاب کو ستھرا بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ بھی پنجاب کی منڈیوں میں بڑی منڈی ہے اگر سہولیات نہیں تو ہم دیں گے، یہاں سے پنجاب کے طول ارض میں خوراک کی ترسیل ہوتی ہے، بارڈر بند ہونے سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس سے قبل بارڈر سے خوراک کی بجائے بم بارود امپورٹ ہو رہا تھا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہندو ستانی میڈیا ہمیشہ جنگ کو بڑھاوا دیتا ہے، فیلڈ مارشل نے دشمن کے دانت کھٹے کیے ہم ان کے شکر گزار ہیں، پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ امن کی بات کی۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آج آلو سمیت سبزی کے مسائل ہے لیکن یہ وقت کا تقاضا تھا بارڈر بند کرنا، اس وقت اگر جنگ رکتی ہے تو پاکستان کی سفارت کاری کا نتیجہ ہو گا، توانائی کے اڈوں پر حملوں سے دنیا میں معشیت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری پر بیرونی معاملات اڑے آتے ہیں لیکن پنجاب حکومت حل نکالے گی اور کسان کے سر پر ہاتھ رکھے گی، 10 یا 20 ارب سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے