اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ڈیزل سبسڈی پلان تیار، فی ایکڑ 1500 روپے دینے کی تجویز

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں نے تیاریاں شروع کر دی، جس کا مقصد زرعی لاگت میں کمی اور کسانوں کو ریلیف دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ فصل کیلئے وفاق کی جانب سے 5 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کیلئے سبسڈائزڈ پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر فی ایکڑ 1500 روپے تک سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ سے رقم نکال کر یہ سبسڈی کسانوں کے والٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ شفاف اور فوری ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ موٹر سائیکلوں اور رکشوں کیلئے بھی سبسڈی براہ راست صوبوں کی جانب سے منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اس سبسڈی کا باضابطہ اعلان وفاقی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے تناظر میں یہ اقدام کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

سبسڈی کی مد میں صوبے اپنے بجٹ سے مجموعی طور پر تقریباً 150 ارب روپے فراہم کریں گے، جبکہ وفاقی حکومت ایک مربوط میکنزم کے تحت اس پالیسی کا اعلان کرے گی اور صوبے خود اس کی تقسیم کے ذمہ دار ہوں گے۔

مزید برآں، پنجاب اور سندھ میں چھوٹے کاشتکاروں کا ڈیٹا پہلے ہی دستیاب ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تقریباً 15 لاکھ کسان اس سبسڈی سے مستفید ہو سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے