اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی تحلیل ،559 آسامیاں ختم

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کی تحلیل کا اصولی فیصلہ ہوگیا جبکہ 559 آسامیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

پنجاب حکومت نے سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی جبکہ ہسپتالوں کا انتظام پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے حوالے ہو گا، دستاویزات کے مطابق کمپنی کی 559 اسامیوں کو بھی ختم کردیا گیا، جبکہ کمپنی بینک میں موجود 20 ملین روپے خزانے میں جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

ذرا ئع کے مطابق کمپنی کی گزشتہ 4 سالوں کا مالیاتی آڈٹ کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ کمپنی کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں یہ تجویز زیر غور آئی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ گورننگ باڈی نے کمپنی کو باقاعدہ تحلیل کرنے کی سفارشا ت حکومت سے کی تھیں جبکہ 2004 میں قائم کی گئی کمپنی کامقصد صنعتی کارکنوں، انکے خاندانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے