اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(لاہور نیوز) خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر صحت و آبادی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز میں جدید ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی کے استعمال پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اے ایس ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد عثمان اور ڈاکٹر پرویز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اے آئی ٹولز اور پورٹیبل الٹراساؤنڈ مشینوں کو آؤٹ ریچ پروگرامز کا حصہ بنانے کی تجاویز زیر غور آئیں، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مریم نواز کا وژن ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو ماں اور بچے کی صحت کے بہتر نتائج کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے نارتھ، ساؤتھ اور سینٹرل ریجنز کے منتخب اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جبکہ پروگرام کا مقصد خواتین کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے حاملہ خواتین کی صحت کی مؤثر نگرانی اور بروقت رہنمائی ممکن ہو سکے گی جبکہ اے آئی سے لیس پورٹیبل الٹراساؤنڈ ڈیوائسز کے ذریعے موقع پر ہی تشخیص کی سہولت دستیاب ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی سکریننگ کے ذریعے علاج کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں گے اور اس پروگرام سے عوامی صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے