27 Mar 2026
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے ان درخواستوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جو 2 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
تین رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی، جبکہ جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی فل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
عدالت میں غلام مصطفیٰ سمیت دیگر سائلین کی جانب سے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جن میں متعلقہ قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔
