اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،لاکھوں روپے کے جرمانے

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

رواں ماہ صوبائی دارالحکومت میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ 49 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں پر ایکشن لیا گیا۔

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر بھی کارروائی جاری ہے، جس کے تحت رواں ماہ 2 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور شہریوں کو یاد دہانی کرائی گئی کہ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، 5 سو سے زائد ٹریفک چالان صرف سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے۔

ہیلمٹ کی متعدد خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں بند کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو قوانین کی پاسداری پر مجبور کیا جا سکے۔

 ٹریفک پولیس پنجاب کے سربراہ محمد وقاص نذیر نے کہا کہ "محفوظ پنجاب کے لیے سخت قانون کا نفاذ لازمی ہے" اور وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہیلمٹ کے نفاذ کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی شاہراہوں پر 90 فیصد سے زائد شہری ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تاکہ آپ کا چالان نہ ہو۔

یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے