اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ایس ایل میچز کے تناظر میں قماربازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 265 ملزمان گرفتار

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران لاہور پولیس نے قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران قمار بازی میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 84 مقدمات درج کئے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 11 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کی گئی۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کئے جائیں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے، انہوں نے پولیس افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے کی بھی تاکید کی۔

بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے قمار بازی میں ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، تاکہ اس غیر قانونی سرگرمی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے