25 Mar 2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر سے غیر قانونی 33 ہزار سے زائد افغان باشندوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، صوبہ بھر سے 33 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 349 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ڈی پورٹ ہونیوالوں میں 12 ہزار 565 مرد، 6695 خواتین، 13 ہزار 760 بچے شامل ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10505شامل افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11100، غیر قانونی مقیم 11416 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔
