اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کب بحال ہو گا؟

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کیلئے پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن رواں ماہ بحال ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز آپریٹ ہو گی، پی آئی اے لندن کے فضائی آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

پی آئی اے لندن کیلئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی۔

پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لئے آپریٹ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کیلئے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لئے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے