اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور ڈویژن کا صنعتی صارفین کیلئے اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے استعمال کو مؤثر اور اقتصادی بنانے کیلئے ایک اہم اقدام پر غور شروع کر دیا۔

 پاور ڈویژن صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو مختلف اوقات میں مختلف بجلی کے نرخوں کا اختیار مل سکے گا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس نئے نظام میں بجلی کے فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کے اوقات کی بنیاد پر مقرر ہوں گے، جبکہ صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد پیک آورز میں ڈیمانڈ کو کم کر کے بجلی کے نظام پر دباؤ کم کرنا اور توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔

پاور ڈویژن  نے نئے مجوزہ ٹیرف پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس جمعرات کو منعقد کی جائے گی، جس میں صنعتی صارفین اور متعلقہ حکام حصہ لیں گے۔

اس نظام کے نفاذ سے صنعتوں کو بجلی کی کھپت میں لچک ملے گی اور بجلی کے نیٹ ورک پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے