25 Mar 2026
(ویب ڈیسک) آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 35،اندرون ملک کی 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
پشاور سے دوحا، ریاض، دبئی، ابوظہبی، شارجہ کی 12 پروازیں غیر شیڈول ہوئیں،کراچی اسلام آباد اور لاہور کی 4، 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی، بحرین، بغداد، دوحا شارجہ، ابوظہبی، دبئی کی 12 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
لاہور سے کویت، جدہ، شارجہ، دوحا، بحرین، دمام کی 10 پروازیں،اسلام آباد سے جدہ دوحا ریاض، نجف، کویت، دبئی کی 11 پروازیں منسوخ ہیں۔
دوحہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن ہے،امارات کے فجیرہ ایئرپورٹ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن جاری ہے۔
