اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں میں مسلسل تعطیلات، پرائیویٹ سکولوں کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز)صوبہ بھر کے سکولوں اور کالجز میں مسلسل تعطیلات کے باعث طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے لگی، نہم اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاری میں اساتذہ اور طلبہ دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پرائیویٹ سکولز نے آئندہ سال کے بورڈ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن رضاء الرحمن کے مطابق چھٹیوں کے باعث طلبہ کا کورس مکمل کروانا مشکل ہو گیا ہے اور اکیڈمک کیلنڈر پہلے ہی 130 دنوں تک محدود ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 3 سے 4 دن سکول کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی مکمل کر سکیں۔

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کئی سالوں سے اکیڈمک کیلنڈر مکمل نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے تعلیمی معیار متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ کی محدود سہولیات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں صرف 15 سے 20 فیصد طلبہ کے پاس آن لائن تعلیم تک رسائی موجود ہے، جس کے باعث آن لائن تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے