22 Mar 2026
(لاہور نیوز) عید کے روز اچھرہ بازار میں چور فیملی کے ہمراہ تاجر کی دکان سے ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی وی کی فوٹیج کے مطابق چور شلوار قمیض میں ملبوس اور موٹر سائیکل پر سوار تھا، چور کے ساتھ ایک خاتون اور دو بچے بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے، چور پوری فیملی کے ساتھ موبائل فون کی ایک مشہور دکان پر پہنچا۔
چور دکان میں رکھے 1 لاکھ 32 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے، موبائل فون شاپ کے مالک ضیا کا کہنا ہے کہ تھانہ میں کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔
