22 Mar 2026
(لاہور نیوز) ڈولفن فورس کی جانب سے شہر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کو مطلوب ڈکیتی اور چوری کے 8 عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، شاہدرہ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں سے 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں، گرفتار ملزمان میں مدثر، امانت، عدنان، اعظم، بوٹا، کاشف اور شیراز شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں، جن میں تھانہ شالیمار، تھانہ ڈیفنس بی، تھانہ شاہدرہ اور تھانہ لوئر مال شامل ہیں، کے حوالے کر دیا ہے۔
