اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: فالج کے مریضوں کے علاج کیلئے 42 نئے سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے فالج (اسٹروک) کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 42 نئے اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی رامے:پنجاب حکومت نے فالج (اسٹروک) کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 42 نئے اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 منصوبے کے پہلے مرحلے میں 24 جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 نئے مراکز قائم کیے جائیں گے، جس سے صحت کے نظام میں نمایاں توسیع متوقع ہے۔

اس منصوبے کے تحت شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں پہلا مکینیکل تھرومبیکٹومی سینٹر قائم کیا جائے گا، جہاں فالج کے پیچیدہ مریضوں کا جدید طریقہ علاج ممکن ہوگا۔ ہر اسٹروک سینٹر میں جدید طبی سہولیات، خصوصی اسٹروک بے اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا۔

مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122 کے ساتھ فوری ریفرل سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو جلد از جلد قریبی سینٹر منتقل کیا جا سکے۔

منصوبے کیلئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ نیورولوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لوکم فارمولا اپنانے کا فیصلہ کیا۔

حکام کے مطابق بڑے شہروں میں جدید اینجیوگرافی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور قریبی کیتھ لیبز کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسٹروک کے مریضوں کو مفت ادویات اور انجیکشنز کی فراہمی بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگی۔

محکمہ صحت اس منصوبے میں مرکزی کردار ادا کرے گا، اسٹروک ایڈوائزری کمیٹی کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے